A Martyr of Khan Younus

یہ ہیں خان یونس کے فرید ابو موسیٰ۔ علاقے کے سارے کنوویں اسرائیلی فوج نے تباہ کردئے لیکن فرید صاحب کا کنواں محفوظ رہا جہاں سے سارا علاقہ فائدہ اٹھارہا ہے۔ فرید صاحب اس کنوویں کی اسطرح حفاظت و نگہداشت کرتے جیسے کوئی گود کا بچہ ہو۔ اللہ نے اس کنویں کو برکت بھی ایسا عطا کی ہے کہ دن رات پانی کشید کرنے کے بعد بھی اسکی سوتیں خشک نہ ہوئیں۔
ایک ڈرون حملے میں جناب ابوموسیٰ بھی اپنے رب کے پاس پہنچ گئے۔ ہر وقت مسکرانے والا فرید ابو موسیٰ اپنے کفن میں بھی مسکرا رہا ہے۔
ہمیں یقین ہے کہ ابوموسیٰ کی جنت آمد پر ساقی کوثر بھی اپنے اس امتی کو دیکھ کر مسکرا رہے ہونگے
بشکریہ ضیا چترالی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *